اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں داعش کا مشتبہ شدت پسند گرفتار، یوپی میں الرٹ

دہلی پولیس کی گرفت میں آئے شدت پسند محمد یوسف سے پوچھ گچھ کے دوران ملی اطلاع کے بعد اترپردیش میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دہلی میں آئی ایس آئی ایس شدت پسند کی گرفتاری کے بعد یو پی میں الرٹ
دہلی میں آئی ایس آئی ایس شدت پسند کی گرفتاری کے بعد یو پی میں الرٹ

By

Published : Aug 22, 2020, 1:51 PM IST

ملزمین کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے، شدت پسند یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ دہلی فسادات، این آر سی احتجاج، فسادات میں 47 لوگوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ایودھیا میں حملہ کرنے کی تیاری تھی۔

یوسف نے بتایا کہ اس کے دو ساتھیوں نے اترپردیش کا رخ کیا ہے۔ نیپال کے راستے سے شدت پسند یوپی میں داخل ہوئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈی کے ٹھاکر کی سربراہی میں یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم دہلی پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایس ٹی ایف کے دستے ایودھیا میں مستعد ہوگئے ہیں۔

بلرامپور، بہرائچ، جون پور، کوشی نگر سیمت دو درجن مقامات پر چھان بین کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بتایا کہ ریاست میں ہائی الرٹ ہے، تمام مقامات پر نظر رکھی جارہی ہے، پولیس پوری طرح مستعد ہے، کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details