لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع مئو کے گھوسی اسمبلی نششت پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 49.42 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی ئق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 8ستمبرکوہوگی اور اسی دن نتائج کااعلان کیا جائے گا۔ آج 239 پولنگ اسٹیشنوں کے 455 پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔شفاف و غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کے لئے اسمبلی کو دو زون اور 27 سیکٹرس میں تقسیم کیا گیا تھا۔
پرامن ووٹنگ کے لئے 2 زونل اور 27 سیکٹر مجسٹریٹ کو تعینات کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی 2002 سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا تھا۔ مجموعی طور سے 430394 رائے دہندگان میں سے مرد ووٹروں کی تعداد 231545اور خاتون ووٹروں کی تعداد 198840 ہے جبکہ تیسری جنس کے ووٹروں کی تعداد دس تھی۔کل 10 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔ آزادانہ و منصفانہ انتخاب کے لئے سی اے پی ایف کی 10 کمپنیوں کے ساتھ 2 آر اے ایف ، 10 کمپنیاں پی اے سی اور 3 اڈیشنل ایس پی، 5سرکل افسر، اور 12 ایس ایخ او تعینات کئے گئے تھے۔