اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور میں ڈینگو کے 149 مریض - ڈینگو بخار سے متاثر149 مریضوں

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اب تک ڈینگو بخار سے متاثر149 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Nov 2, 2019, 12:00 AM IST

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے جمعہ کو بتایاکہ گذشتہ تیس دنوں میں 6391 ڈینگو بخار کے مریض ضلع میں پائے گئے ہیں جن میں 5346 مریضوں کے خون کی سلائیڈ بنائی گئی جس میں ابھی تک 149 افراد کے ڈینگو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکٹر سوڈھی نے بتایاکہ پوزیٹِو رپورٹ آنے پر ہی ڈینگو کنفرم ہونا مانا جاتا ہے۔
ضلع ملیریا افسر ڈاکٹر شیوانگی نے کہا کہ اتراکھنڈ سے متصل سہارنپور کے گاؤں مظفرآباد، پواں رکا ،سُنہیٹی کھڈ کھڈی اورشہر کے مریضوں کو بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details