اردو

urdu

ETV Bharat / state

بستی میں 12920 لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا - بستی میں 31 لوگ کووڈ۔19سے متاثر

ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں کووڈ ۔19سے بچاو کے لیے ضلع کے باہر سے آئے 12920لوگوں کو کورینٹائن کیا گیا ہے۔

بستی میں 12920 لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا
بستی میں 12920 لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا

By

Published : May 3, 2020, 3:33 PM IST

ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے اتوار کو یہاں بتایا کہ 'ضلع میں کووڈ۔19سے نپٹنے کے لیے احتیاط برتی جارہی ہے۔ باہر سے آنے والے لوگوں کو 14دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جارہا ہے۔ اب تک بستی میں باہر سے آئے 12920لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'ان میں سے 159لوگوں کو ہسپتال میں، 1246لوگوں کو مختلف اسکولوں میں، 11515لوگوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ضلع میں 2270لوگوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے 1940لوگوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔ وہیں 299 لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

آشوتوش نرنجن نے بتایا کہ ضلع میں 31 لوگ کووڈ۔19سے متاثر ملے ہیں ان میں سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ 13 صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ 17لوگوں کاعلاج کووڈ۔19اسپتال سی ایچ سی منڈیروا میں چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details