کسان بے موسم بارش سے فصلوں کی بربادی سے کافی پریشان ہیں۔ کسانوں کی پریشانی کے پیش نظر سماجوادی پارٹی نے کسانوں کے لیے معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور سابق وزیر کی قیادت میں پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی۔ اس دوران سابق وزیر نے کہاکہ ان دنوں کاشتکار اپنی فصل برباد ہونے کے بعد ہوئے نقصان سے بہت مایوس اور پریشان ہیں۔'
انہوں نے چھ نکات پر مشتمل ایک میمو رنڈم ضلع مجسٹریٹ کو گورنر نام دیے۔