متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا میں تیز ہوا کے ساتھ دو دنوں سے ہورہی بارش نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔ بقیہ فصل کا کام ژالہ باری نے کردیا ہے۔ آسمان جس طرح سے بادلوں کی آغوش میں ہے اس سے مزید بارش کے امکانات ہیں۔ جلد ہی بونے سے تیار کسانوں کی کٹی ہوئی گیہوں کی فصل جہاں پانی میں ڈوب گئی ہے وہیں تیار ہورہی گیہوں اور سرسوں کی فصل گر گئی ہے اور اس پر پانی بھر گیا ہے۔ چھاتا ، سونکھ، نوہ جھیل، مانٹ، چومہا، شیر گڑھ، ٹینٹی گاؤں، باجنا، کوسی اور رادھا کنڈ میں گیہوں کی فصل کو 40فیصدی، سرسوں کی فصل کو 20فیصدی اور آلو سمیت دیگر فصلوں کو 15فیصدی زیادہ نقصان ہوا ہے۔
ڈپٹی ڈائرکٹر زراعت رام کمار ماتھر نے یہ مانا ہے کہ چھاتا تحصیل میں گیہوں، سرسوں سمیت دیگر فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے کیونکہ اس علاقے میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق اوسطا گیہوں کی فصل کو 30فیصدی اور دیگر فصلوں کو دس سے 15فیصدی کا نقصان ہو اہے۔انہوں نے کسانوں کو صلاح دیا ہے کہ وہ کوشش کر کے کھیتوںمیں بھرے پانی کو جلد سے نکلانے کا نظم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے کھیت میں گری فصل کھڑی ہوسکتی ہے۔ انہوں پانی میں ڈوبی ہوئی فصل کو کسی اونچے مقام پر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔