ملک میں فسطائی طاقتوں کے ذریعہ منظم سازش کے تحت قابل اعتراض بیان دے کر بدامنی پھیلانے کا کام کر رہی ہے ،جکومت ان شرپسندوں کی حرکتوں پر چشم پوشی کر ملک کی جمہوریت کو مجروح کر رہی ہے ۔
بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے ذریعہ متنازعہ بیان سے آج پورے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔حکومت اہانت رسول کے مرتکب کے جلاف کارروائی کے برعکس مظاہرین کو نشانہ بنا رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔جمعیتہ علماء ہند (محمود مدنی ) رکن مجلس عاملہ و سابق سکریٹری شبیر احمد مظاہری نے جاری پریس ریلیز میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔FIR against BJP's Nupur Sharma
مولانا مظاہری نے کہا کی تعجب کی بات ہے کہ حکومت آئین کی پاسداری کے برعکس وہ منمانی طریقے سے جمہوری عمل کے مخالف کام کر رہی ہے ۔اس سے ملک کا مسلمان ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت نالاں ہے ۔مسلمانوں نے گستاخ رسول نپور شرما نوین جندل کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ،اور اپنے جذبات کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔جہاں جہاں بھی احتجاج ہوا ہے وہاں وہاں مسلمانوں نے صرف اپنے جذبات کا اظہار کیا ،اور کوئی قانون شکنی والی حرکت ،اور کسی کی دلآزاری نہیں کی،اور کسی کے مذہبی جذبات کا استحصال نہیں کیا گیا ،بلکہ گستاخ رسول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
مظاہرین پر لاٹھیوں کی بارش کی گئی ۔پولیس نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر فرقہ پرست طاقتوں کو خوش کرنے کا کام کیا ،تاکہ وہ حوصلوں کے ساتھ پھر اسلام و مسلمانوں کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول کے خلاف ایف آئی درج کرنا کافی نہیں ہے بلکہ انہیں گرفتار کیا جائے ،جب تک ایسے شماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک نہیں پہونچایا جاتا اس وقت تک ان عناصر کی حوصلہ شکنی نہیں ہوگی ،اور وہ اپنی بے لگام زبان سے ایسی بیہودہ حرکتیں کرتے رہیں گے ۔مولانا مظاہری نے کہا کہ جو لوگ پرامن احتجاج کر رہے ہیں ان پر طاقت آزمائی قابل مذمت ہے ،اور ایسا کرنے سے پولیس کے کردار پر سوال اٹھتا ہے ۔
یو این آئی