ریاستی حکومت کی نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ اسکیم کے تحت اہل مستحقین کو فوائد کی فراہمی کے مقاصد کے حصول کے لئے سرکار کی جانب سے وسیع پیمانے پر تشہیر کی جاتی رہی ہے لیکن جب راشن تقسیم کرنے کا وقت آتا ہے تو بد امنی کا بول بالا نظر آتا ہے۔ ہر سو چیخ و پکار کی صدا سنائی دیتی ہے۔
دراصل ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں راشن کی دکانوں پر لوگوں کا ہجوم امڈ رہا ہے تاکہ ان کو راشن مل سکے۔ لیکن آسانی سے کتنے کو ملتا ہے اس کا انداز لگانا مشکل ہے۔