اردو

urdu

ETV Bharat / state

اناؤ : متاثرہ کے خط کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اناؤ ریپ کیس متاثرہ کے اہل خانہ کے اس خط کا نوٹس لیا جس میں ملزم بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور اس کارندوں کی جانب سے دھمکائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے مدد کی اپیل کی گئی تھی۔

By

Published : Jul 31, 2019, 8:52 PM IST

اناؤ : متاثرہ کے خط کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا

اس دوران مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو ریپ کیس متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کی اتوار کے روز رائے بریلی کے قریب ہوئے ٹرک حادثے سے متعلق انکوائری اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ اس حادثے میں متاثرہ اور اس کے وکیل شدید طور پر زخمی ہو گئے اور اس کی چاچی اور خالہ کی موت ہو گئی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ وہ جمعرات کو دیکھیں گے کہ متاثرہ کا لکھا گیا خط جو سپریم کورٹ کی رجسٹری کو 17 جولائی کو موصول ہوا، ان کے سامنے پیش کیوں نہیں کیا گیا۔

بنچ نے کہاکہ 'ہم اس معاملے میں کل سماعت کریں گے'۔ امید ہے کہ چیف جسٹس ان کے سامنے خط پیش کرنے میں تاخیر كرنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی رجسٹری کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ اس سنگین اور نازک معاملے میں کچھ مثبت کرنے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ ایسی خبریں شائع/نشر ہوئی ہیں کہ متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے لکھا گیا خط 17 جولائی کو موصول ہو جانے کے باوجود سپریم کورٹ رجسٹری نے اس معاملے میں کچھ نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details