اردو

urdu

ETV Bharat / state

اناؤ کیس: ٹرک ڈرائیور اور کلینرکی پیشی

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنوٗ میں اناو ٹرک حادثہ معاملہ میں ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی لکھنوٗ میں سی بی آئی کی خاص عدالت میں پیشی کے بعد واپس رائے بریلی جیل بھیج دیا گیا ۔

ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی سی بی آی کے خاص عدالت میں  پیشی

By

Published : Aug 3, 2019, 1:30 PM IST

اناؤ میں گزستہ 28 جولائی کو سوئفٹ گاڑی پر سواراناوٗجنسی زیادتی کی متاثدہ اور ان کے رشتہ دار کی گاڑی کو رائے بریلی سے آتے وقت ایک ٹرک نے زوردار ٹکر مار دی تھی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ حالاکہ چند گھنٹے بعد ہی مقامی پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے حراست میں لے لیا تھا۔ اسی معاملہ میں کل دونوں کی سی جی ایم عدالت میں پیشی ہوئی۔

ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی سی بی آی کے خاص عدالت میں پیشی

اطلاع کے مطابق اناو سڑک حادثہ میں ٹرک چلا رہے ڈرائیور آشش پال اور کلینر موہن شریواستو کو سیکیورٹی کے بیچ راجدھانی میں پیش کرنے کے بعد واپس رائے بریلی جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے دونوں کو 7 دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

اس معاملہ کی جانچ کے لئے سی بی آئی عدالت نے خاص تفتیشی ایجنسی کو مقرر کیا تھا۔ جس کے بعد سڑک حادثہ سے جڑے سبھی معاملہ کی سنوائی لکھنوٗ عدالت کر رہی تھی۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو 7 دنوں کے اندر سڑک حادثہ پر تفتیشکر رپورٹ فائنل کرنے کو کہا تھا۔ حالاکہ سی بی آئی نے ریمانڈ کی مہلت مانگی تھی۔ جس کی سنوائی 3 اگست کو ہے۔

اس معاملہ میں سی بی آئ کی تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details