انناؤ اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کو علاج کے لئے دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے بعد متاثرہ کو علاج کے لئے لکھنؤ سے ہوائی جہاز کے ذریعہ دہلی لایا گیا تھا۔
اناؤ ریپ متاثرہ صفدر جنگ اسپتال منتقل - متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ملزم کو جیل ہوئی تھی
انناؤ جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کو ضمانت پر رہا ملزمین کے ذریعہ زندہ جلانے کی کوشش کی گئی تھی، 80 فیصد جھلسی متاثرہ کو آج دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انناؤ: ریپ متاثرہ کو صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کرایا
وہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرا کی حالت کافی نازق ہے اور اسے وینٹی لیٹر میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتر پردیش کے ضلع اناؤ کے بہار پولیس اسٹیشن کے علاقے میں جنسی زیادتی کے ملزم نے ضمانت پررہائی کے بعد گذشتہ دنوں متاثرہ کو آگ لگاکر زندہ جلانے کی کوشش کی، جس میں وہ 70 سے 80 فیصد تک جھلس گئی اور اس کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے۔
Last Updated : Dec 6, 2019, 12:53 PM IST