اردو

urdu

ETV Bharat / state

اناؤ ریپ کیس: 'یہ کوئی حادثہ نہیں، متاثرہ کو مارنے کی سازش ہے' - Lucknow

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ روز اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کی ماں اور چاچی سمیت دو افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ متاثرہ زخمی ہو گئی تھی۔

اناؤ ریپ کیس: 'یہ کوئی حادثہ نہیں، متاثرہ کو مارنے کی سازش ہے'

By

Published : Jul 29, 2019, 3:12 PM IST

یوپی کے وزیراعلی اور ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اس حادثے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ کوئی حادثہ نہیں ہے، بلکہ متاثرہ کو مارنے کی سازش ہوسکتی ہے۔

اکھلیش یادو نے اس حادثے کی سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ رائے بریلی میں اناؤ ریپ متاثرہ کے ساتھ پیش آنے والا حادثہ خطرناک ہے۔ اس حادثے کے پیچھے انہوں نے قتل کا امکان کا ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا 'اس واقعے کا تعلق بی جے پی کے ایم ایل اے سے ہے اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے، ریاست میں 'جنگل راج' ہے۔ مجرم بے خوف ہوکر گھوم رہے ہیں۔'

ایس پی کے چیف ترجمان راجندر چودھری نے بتایا کہ اکھلیش کی ہدایت پر ایس پی کے تین ایم ایل سی ٹراما سنٹر گئے اور متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔ ایس پی کے ترجمان کے مطابق ان کی پارٹی زخمی افراد کو معاوضہ دے گی۔

پولیس نے کہا کہ 'ایک کار جس میں اناو ریپ متاثرہ اور اس کے اہلہ خانہ اور وکیل سفر کر رہے تھے کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریپ متاثرہ اور وکیل شدید طور پر زخمی ہو گئے۔'

دراصل اتر پردیش کے ضلع کانپور میں واقع اناؤ کے گینگ ریپ متاثرہ کی ماں اور چاچی سمیت دو افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ اپنے چاچا سے ملنے رائے بریلی جیل جا رہی تھی۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں واقع اناؤ کے گینگ ریپ متاثرین کے چاچا مہیش سنگھ رائے بریلی جیل میں بند ہیں۔ ان سے ملاقات کے لیے متاثرہ، اس کی ماں، چاچی اور وکیل مہندر سنگھ سے رائے بریلی جیل جا رہے تھے کہ راستے میں گروبکھش گنج کے پاس ایک ٹرک نے زور دار ٹکر ماردی۔ اس میں متاثرہ کی والدہ اور اس کے چاچی کی موت ہوگئی، جب کہ ریپ متاثرہ اور ان کے وکیل مہندر سنگھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details