ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جج دھرمیش شرما نے اس سے متعلق چار ملزمین کو بری کر دیا ہے۔ عدالت ملزمین کی سزا 12 مارچ کو سنائے گا۔
اناؤ ریپ کیس: سینگر سمیت سات کو عمرقید - 7 got death sentance by tees hazari court
دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے اناؤ ریپ متاثرہ کے والد کے قتل کیس میں کلدیپ سنگھ سینگر سمیت سات لوگوں کو مجرم قرار دیا ہے۔
متاثرہ کے والد کی قانونی حراست میں نو اپریل 2018 کو موت ہو گئی تھی۔ چار جون 2017 کو ریپ متاثرہ نے جب کلدیپ سنگھ سینگر پر ریپ کا الزام عائد کیا اس کے بعد کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتول سنگھ اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ کے والد کو بری طرح پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ ریپ متاثرہ کے والد کو جیل میں منتقل کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ضلع ہسپتال میں لڑکی کے والد کی موت ہو گئی تھی۔
تیس ہزاری کورٹ نے 20 دسمبر 2019 کو سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے عمر قید کے علاوہ 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ جرمانے کی اس رقم میں سے 10 لاکھ روپے متاثرہ کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ تیس ہزاری کورٹ کے اس فیسلے کے خلاف کلدیپ سنگھ سینگر نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔