تین سال قبل کلدیپ سینگر نے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ 9 اپریل 2018 کو خاتون کے والد کی عدالتی تحویل میں موت ہوگئی تھی۔
اناؤ قتل معاملہ: اگلے ہفتہ سنایا جائے گا فیصلہ - undefined
دہلی کی ایک عدالت نے آج اناؤں میں بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ سینگر کی جانب سے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کے والد کے قتل معاملہ میں سماعت کو اگلے ہفتہ تک ملتوی کردیا جبکہ عدالت کی جانب سے آج اس معاملہ میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان تھا۔
اناؤ قتل معاملہ: اگلے ہفتہ سنایا جائے گا فیصلہ
ضلعی جج دھرمیش شرما نے آج اس معاملہ کی سماعت کو اگلے ہفتہ تک ملتوی کردیا۔ تاہم فیصلہ اگلے ہفتہ بدھ کو سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ 20 دسمبر کو عدالت نے سینگر کو 2017 میں اس وقت نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے معاملہ میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 11:08 PM IST