ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے بہار تھاہ علاقے میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے جہاں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کا بھتیجا غائب ہو گیا ہے، جس کے بعد سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔
اناؤ : اجتماعی جنسی زیادتی متاثرہ کا بھتیجا غائب - علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے
غائب بچہ کی تلاش میں پولیس کی متعدد ٹیمیں تعینات کردی گئیں ہیں۔ اسی دوران ایس پی ، اے ایس پی اور سی او بھی متاثرہ کے گھر پہنچے اور تفتیش جاری ہے۔
متاثرہ کا بھتیجا غائب
بچے کی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے۔ لواحقین نے پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی ہے۔ اطلاع کے بعد اہل خانہ دیر رات ایس پی کی رہائش گاہ بھی گئے تھے۔ ایس پی نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی تھی۔
لڑکے کی تلاش میں پولیس کی متعدد ٹیمیں تعینات کردی گئیں ہیں۔ اسی دوران ایس پی ، اے ایس پی اور سی او بھی متاثرہ کے گھر پہنچے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔