اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں ان لاک شروع، لیکن اسپتالوں میں جنرل او پی ڈی بند

اترپردیش میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد گذشتہ مارچ سے اسپتالوں میں او پی ڈی کو بند کردیا گیا تھا۔ تاہم ان لاک کے آغاز کے بعد سرکاری اسپتالوں میں سرجیکل او پی ڈی کو شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی جنرل او پی ڈی بند ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

میرٹھ میں ان لاک شروع، لیکن اسپتالوں میں جنرل او پی ڈی بند
میرٹھ میں ان لاک شروع، لیکن اسپتالوں میں جنرل او پی ڈی بند

By

Published : Jun 25, 2021, 4:16 PM IST

اترپردیش کے میرٹھ میں شہر اور دیہاتوں کے مریضوں کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بہتر طبی سہولت مہیا تھیں لیکن گذشتہ 3 ماہ سے علاقے کے تمام اسپتالوں میں جنرل او پی ڈی کو بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکات پیش آرہی تھیں۔

میرٹھ میں ان لاک شروع، لیکن اسپتالوں میں جنرل او پی ڈی بند

محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں زبردست اضافہ کے بعد اسپتالوں میں بعض خدمات کو بند کردیا گیا تھا تاہم اب سنگین امراض کے علاج کے لیے سرجیکل او پی ڈی کو شروع کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا حکومت کی ہدایت کے بعد بہت جلد اسپتالوں میں جنرل او پی ڈی کو بھی شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:: میرٹھ: نجی اسکولوں میں زیادہ فیس وصولنے پر حکومت کے نام میمورنڈم

شہر اور دیہات کے غریب افراد کےلیے سرکاری اسپتال کے او پی ڈی میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے لیکن ان لاک کی شروعات کے بعد بھی اسپتالوں میں او پی ڈی کی سہولت مہیا نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے اسپتالوں میں جنرل او پی ڈی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details