ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کھیت پر کام کرنے والے کسانوں نے جب لاش دیکھی تو فورا پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد موقع پر آئی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
حسن پور کوتوالی کے علاقے میں جب گاؤں والے کھیت میں گئے تو انہوں نے کھیت میں ایک لاش دیکھی، جس کے بعد گاؤں والوں نے پولیس کو لاش کی اطلاع دی اور قریب ہی خاتون کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔
امروہہ: نامعلوم خاتون کی لاش برآمد - نامعلوم خاتون کی لاش ملی
اترپردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور کوتوالی علاقہ میں کھیت سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
امروہہ کے حسن پور کوتوالی علاقہ میں کھیت سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹڈا نے بتایا کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لگتا ہے کہ یہ لاش کچھ دن پرانی ہے۔ لیکن اس عورت کے ہاتھ پر کچھ نام لکھے ہوئے ہیں جس سے خاتون کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔