ضلع بجنور کے تھانہ منڈاؤلی کے ہریدوار مارگ کے کنارے تالاب میں نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ اس تالاب سے آنے دن کسی نہ کسی کی لاش برآمد ہورہی ہے اور انتظامیہ اس تالاب کی نگرانی کے لیے کچھ خاص دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے۔

شہر بجنور میں بھی نامعلوم افراد کی لاشوں کے برآمد ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بجنور شہر میں دن بہ دن جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔
فی الحال پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے کہ نوجوان کون اور کس وجہ سے وہ تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔