ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں بنارس ہندو یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کو طلبہ بلاک کر کے گزشتہ کل صبح سے ہی غیر معینہ مدت تک کے لیے احتجاج پر بیٹھے ہیں۔
یونیورسٹی سبھی کے لیے کھولی جائے، طلبہ کا بی ایچ یو میں احتجاج طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سبھی کورسز کے لئے کھولی جائے فقط ہر کورس کے اخیر سال کے طلبہ کے لئے یونیورسٹی کھولنا سراسر ناانصافی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے احتجاج پر بیٹھے طلبہ نے بتایا کہ ملک میں جب متعدد یونیورسٹیز مکمل طور پر کھل گئی ہیں ایسے میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے بنارس ہندو یونیورسٹی کو کچھ طالب علموں کے لیے بند کرنا سراسر غلط ہے۔
یونیورسٹی سبھی کے لیے کھولی جائے، طلبہ کا بی ایچ یو میں احتجاج ان کا کہنا ہے کہ جب یو جی سی (یونیورسٹی گرانٹ کمیشن) نے گائیڈ لائن جاری کردیا ہے اور ریاستی حکومتوں نے بھی اجازت دے دی ہے اس کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے کیوں ہمارے داخلے پر پابندی عائد کی ہے؟
ایک طالبعلم نے کہا کہ یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے امتحانات کی تیاریاں بھی متاثر ہورہی ہیں، جب تک یونیورسٹی سبھی طلبہ کے لیے نہیں کھول دی جائے گی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
یونیورسٹی سبھی کے لیے کھولی جائے، طلبہ کا بی ایچ یو میں احتجاج واضح رہے کہ یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ سے عوام کا بھی گزرنا ہوتا ہے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے عوام کو بھی دشواریاں ہورہی ہیں حالانکہ پیدل اور ایمبولینس کے لیے ایک راستہ طلبہ نے کھول رکھا ہے۔