مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے لوک وانی میٹنگ ہال میں ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ کی قیادت میں انتظامی افسران نے سابق وزیر داخلہ مجاہد آزادی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا ۔Unity Day Celebration On Sardar Vallabhbhai Patel Birth Anniversary In Muzaffarnagar In Uttar Pradesh
اس موقع پر ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ اور اے ڈی ایم،نریندر بہادر سنگھ (وی اے ڈی ایم فائنانس)،ابھیشیک مشرا (سٹی مجسٹریٹ)،انوپ کمار سنگھ نے ان کی تصویر پر گل پوشی کی ۔ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے انتظامی افسران اور ملازمین کے ساتھ مل کر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نقش قدم پر چلنے کا حلف لیا۔