ہمیرپور:ضلع ہمیر پور میں ایک انوکھی شادی ہوئی ہے جس میں دولہا 'یوگی' کو جہیز میں بلڈوزر ملا ہے۔ یوگی کو جہیز میں بلڈوزر ملنے کا فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے دوران یوپی کا بلڈوزر ملک بھر میں کافی موضوع بحث رہا۔ بلڈوزر کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران ضلع ہمیرپور میں ایک شادی میں دولہے کو میں بلڈوزر ملنے کی خبر سوشل میڈیا میں سرخیوں میں ہے۔ Groom Yogi Gets Bulldozer in Dowry
ریٹائرڈ فوجی پرشورام کی بیٹی نیہا کی شادی 15 دسمبر کو سونکھر کے رہنے والے یوگیندر عرف یوگی پرجاپتی سے ہوئی جو نیوی میں جاب کرتا ہے۔ شادی کی تقریب سمر پور کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں ریٹائرڈ فوجی پرشورام نے اپنی بیٹی نیہا کو جہیز میں کوئی لگژری گاڑی نہ دے کر بلڈوزر دیا۔ Unique Wedding in Hamirpur