اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک انوکھا سرکاری پرائمری اسکول - گاؤں ہرکھ

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے گاؤں ہرکھ میں ایک ایسا سرکاری پرائمری اسکول ہے، جس کی تعلیم پرائویٹ اسکولز کے طرز پر دی جاتی ہے۔

ایک انوکھا سرکاری پرائمری اسکول

By

Published : Sep 8, 2019, 1:39 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:15 PM IST

یہ پرائمری اسکول بارہ بنکی سے تقریباً 10 کلومیٹر دور ہرکھ گاؤں میں واقع ہے۔

'کایاکلپ اسکیم' کے تحت اس اسکول کی حالت درست کی گئی اور آج اس اسکول میں ہر وہ سہولیات مہیہ ہے جو مہنگے انگلش میڈیم کے اسکولز میں ہوتی ہے۔

ایک انوکھا سرکاری پرائمری اسکول

یہاں اسمارٹ کلاس سے لیکر لائیبریری اور کھیل کے سامان تک موجود ہے۔

بنیادی سہولیات میں پینے کے پانی کے لئے آر او واٹر اور صاف ستھرے بیت الخلا بھی موجود ہے۔

ان تمام سہولیات کے ساتھ تعلیم بھی اعلی میعاری ہے۔

انگلش میڈیم اسکول کی طرح یہاں کے بچے بھی انگلش میں ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

ہرکھ گاؤں کے اس پرائمری اسکول کی حالت درست کرنے میں سب سے اہم کردار یہاں کے اساتذہ کا ہے، کیوں کہ کایاکلپ اسکیم کے تحت ٹیچر سے جو تجویز مانگی جاتی ہے وہ ہی ترقی کا پورا خاکہ دیتی ہے۔

یہاں کے ٹیچرز نے ثابت کر دکھا دیا ہے کہ کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا اور بہتر تعلیم دینے سے بڑا کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں بارہ بنکی کے ڈی ایم آدرش سنگھ نے اس اسکول کو عوام کے حوالے کیا تاکہ گاؤں کے طلبہ بھی انگلش میڈیم کے بچوں کی طرح اعلی میعاری تعلیم حاصل کر سکیں۔

ہرکھ کے پرائمری اسکول کے ٹیچرز نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر جذبہ ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے، اس سے سرکاری پرائمری اسکول کے تئیں بنی لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی آئے گئی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details