اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیاز کی اضافی قیمتوں کے خلاف انوکھا احتجاج - اترپردیش خبریں

اترپردیش کے ضلع وارانسی میں پیاز کی آسمانی چھوتی قیمتوں کے خلاف منگل کو لوگوں نے یہاں کی سب سے بری منڈی وشیشر گنج میں کپور سے پیاز کی آرتی اتار کر انوکھا احتجاج کیا۔

پیاز کی قیمت میں اضافہ
پیاز کی قیمت میں اضافہ

By

Published : Dec 3, 2019, 2:32 PM IST

سماجی تنظیم’صبح بنارس کلب‘ کی جانب سے منعقد اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر مکیش جیسوال نے کہا کہ یہاں پیاز کی قیمت آسان چھورہی ہے۔ 105 سے 110 روپئے فی کلو کی شرح سے پیاز فروخت ہورہا ہے۔

اس وجہ سے عام لوگوں کی تھالی سے یہ غائب ہوگیا ہے۔ پیاز نے لوگوں کی رسوئی کا بجٹ بگاڑ دیا ہے۔

انہوں نے مہنگائی کے لئے بچولیوں کی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے تاکہ پیاز کی قیمتوں میں گراوٹ آئے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اسٹال لگا کر مناسب قیمت پر عام شہریوں کو پیاز دسیتاب کرانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details