اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: خواتین کو بااختیار بنانے کی منفرد پہل

ضلع بارہ بنکی کی تمام گنا کوآپریٹیو سوسائیٹیز پر اس کے لئے کام شروع ہونے والا ہے، دراصل بڈ چپ میتھڈ جدید گنا بیج پیداوار کی ترکیب ہے.

بڈ چپ میتھڈ
بڈ چپ میتھڈ

By

Published : Sep 17, 2020, 11:03 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی سمیت تمام اضلاع میں محکمہ گنا کی جانب سے دیہی علاقوں کی خواتین کو بہ اختیار بنانے کے لئے منفرد پہل کی گئی ہے۔

بڈ چپ میتھڈ

محکمہ گنا دیہی علاقوں کی خواتین کو گنا بیج پیداوار کی جدید ترکیب 'بڈ چپ میتھڈ' سے جوڑے گا، یہ بیج کسان ان خواتین سے خریدیں گے، ساتھ ہی محکمہ بھی بیج پیدا کرنے والی خواتین کو اعزازی رقم سے نوازے گا۔


ضلع بارہ بنکی کی تمام گنا کوآپریٹو سوسائیٹیز پر اس کے لئے کام شروع ہونے والا ہے، دراصل بڈ چپ میتھڈ جدید گنا بیج پیداوار کی ترکیب ہے.

اس میں گنا بیج پیدا کرنے کے لئے کم زمین کا استعمال ہوتا ہے، اس میں 100 اسکوائر میٹر میں ایک ہیکٹئیر کے لئے گنا بیج پیدا ہوگا۔

دراصل گنا بیج پیدا کرنے میں مکمل گنا بویا جاتا تھا، بڈ چپ میتھڈ میں گنا کے پیڑ پر نظر آنے والی گانٹھ سے بیج تیار کیا جاتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ بڈ چپ میتھڈ کے بیج سے گنا پیداوار 25 فیصدی تک زیادی ہوگی۔

اس کے لئے ابھی گنا سوسائٹی پر سیلف ہیلپ گروپس تیار کئے جائیں گے بعد میں بلاک پر خواتین سیلف ہیلپ گروپ بنائے جائیں گے، سیلف ہیلپ گروپ کے تیار بیج کے لئے کسان فی بیج ڈیڑھ روپے ادا کرے گا اور محمہ گنا سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین فی بیج ڈیرھ روپے اعزازیہ دے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details