اردو

urdu

ETV Bharat / state

Traffic Police in Moradabad: مرادآباد میں ٹریفک پولیس کی انوکھی پہل - Unique Initiative of Traffic Police in Moradabad

ذراسی لاپروائی انسان کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔ خصوصی طور پر جب آپ لاپروائی سے گاڑی چلارہے ہوں۔ چاہے وہ گاڑی ٹو وہیلر ہو یا فور وہیلر ہو۔ مرادآباد میں ٹریفک کے رول توڑنے والوں کے لیے ٹریفک پولیس نے انوکھی مہم چلائی ہے۔ Unique Initiative of Traffic Police in Moradabad

مرادآباد میں ٹریفک پولیس کی انوکھی پہل
مرادآباد میں ٹریفک پولیس کی انوکھی پہل

By

Published : Jun 16, 2022, 2:18 PM IST

مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں ٹریفک کے رول توڑنے والوں کے لیے ٹریفک پولیس نے انوکھی مہم چلائی ہے۔ جی ہاں ان دنوں مراد آباد کی ٹریفک پولیس ٹریفک کے رول توڑنے پر ان کا چلان نہیں کاٹ رہے اور نہ ہی کوئی معاوضہ لے رہی ہے بلکہ ان کو مرادآباد پولیس لائن حال میں لے جا کر دو گھنٹے کی فلم دکھائی جا رہی ہے فلم دکھائی جانے کے بعد جانے دیا جا رہا ہے۔ Unique Initiative of Traffic Police in Moradabad

مرادآباد میں ٹریفک پولیس کی انوکھی پہل
دو گھنٹے کی فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے ہم گاڑی چلاتے وقت اگر ٹریفک رول پر عمل نہیں کریں گے تو ہمارا کس طرح سے ایکسیڈنٹ ہو سکتا ہے۔ گاڑی چلاتے وقت ذراسی لاپرواہی برتنے پر کسی کی بھی جان جا سکتی ہے۔ لہٰذا ہم سب کو ٹریفک رول پر عمل کرنا چاہیے اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کی ہدایت دینی چاہیے۔
مرادآباد میں ٹریفک پولیس کی انوکھی پہل

یہ بھی پڑھیں:


دو گھنٹے کی فلم دیکھ کر آئے لوگوں نے بتایا کہ فلم بہت اچھی ہے اور اس فلیٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ پوری فلم میں ٹریفک رول اور اپنی حفاظت کس طرح سے کی جائے اس بارے میں بتایا گیا ہے۔ آگے جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فلم دیکھنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ آج کے بعد ہم ٹریفک رول پر عمل کریں گے ذراسی لاپروائی انسان کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details