اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلاسٹک کے فضلے سے دنیا کا سب سے بڑا چرخہ تیار

مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے 1650 کلوگرام پلاسٹک کے فضلے سے ایک چرخہ تیار کیا گیا ہے۔

پلاسٹک کے فضلے سے تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا چرخہ

By

Published : Oct 1, 2019, 4:50 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:35 PM IST

اس چرخے کی نقاب کشائی مرکزی وزیر خواتین و اطفال فلاح و بہبود اور ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کیا۔

پلاسٹک کے فضلے سے دنیا کا سب سے بڑا چرخہ تیار

اس موقع پر ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما، علاقے کے رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور بی جے پی کے متعدد کارکنان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ 'ایسی کوششوں سے ہی ہم بھارت کو پلاسٹک سے نجات دلا سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم کے ویژن کو مزید تقویت دینے کے لیے ہمیں پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے تاکہ بہتر آلودگی سے فری ماحول دیا جا سکے'۔


نوئیڈا اتھارٹی نے دعوی کیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا پلاسٹک کا فضلہ چر خہ ہے۔

اس چرخہ ک اتھارٹی نے انڈیا بک آف ریکارڈز، ایشیاء بک آف ریکارڈز اور گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل کرانے کا عزم کیا ہے۔

اس چرخے کو سیکٹر 94 کے مہا مایا برج کے پاس رکھا گیا ہے، شہر میں پہلی بار پلاسٹک کے فضلے سے کوئی چیز تیار کی گئی ہے۔

اس چرخے کو دیکھنے میں لگتا ہے کہ یہ لکڑی یا پتھر سے بنایا گیا ہے، چرخہ کی اونچائی 14 فٹ ، لمبائی 20 فٹ ، چوڑائی 8 فٹ ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details