اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں جدید ترین اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح

مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے ریاست اتر پردیش کے سیکٹر 68، نوئیڈا میں ڈکسن ٹیکنالوجیز (انڈیا) لمیٹڈ کے جدید ترین اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ Smartphone Manufacturing Plant In Noida

مرکزی وزیر ریلوے نے نوئیڈا  میں جدید ترین اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا
مرکزی وزیر ریلوے نے نوئیڈا میں جدید ترین اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 1:02 PM IST

مرکزی وزیر ریلوے نے نوئیڈا میں جدید ترین اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا

نوئیڈا:ڈیکسن ٹکنالوجسیس کے سمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے ذیلی ادارے Paget Electronics کے اس نئے تعمیر شدہ یونٹ نے عالمی ٹیکنالوجی برانڈ Xiaomi انڈیا کے لیے سمارٹ فونز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نوئیڈا میں یہ جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت 2.7 کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ 256 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ لاکھ مربع فٹ میں اسے 25 ملین یونٹ سالانہ بنانے کی صلاحیت کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔

یہ نو تعمیر شدہ پلانٹ اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہندوستان کی مضبوطی کی جانب بڑھتا ایک اہم قدم ہے جو کہ مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ مرکز کی مودی حکومت پوری عزم کے ساتھ اس سمت میں کام کر رہی ہے اور اس میں موبائل انڈسٹری میں 5 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

سنیل وچانی، ایگزیکٹو چیئرمین، ڈکسن ٹیکنالوجیز نے کہاکہ ہم جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت، معیاری عمل، اور موثر پیداواری چین کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ یہ ہندوستان میں مقامی اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ سسٹم کو مضبوط کرنے کے ہمارے عزم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ تعاون ہندوستانی کاروباری ماحول میں ہماری عمدگی اور مضبوط کارکردگی اور Xiaomi کی مہارت اور قیادت لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بہتر سماج کی تشکیل کیلئے علما مل کر کام کریں: مولانا انعام اللہ فلاحی

Xiaomi انڈیا کے ساتھ Dixon کے تعاون کی یہ توسیع ہندوستانی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔حالانکہ اس دوران وزیر موصوف نے بہت سے سوالوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا جس میں بے روزگاری کے سوالات نمایاں رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details