اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی آج اترپردیش کے رامپور پہنچے، جہاں انہوں نے سفر حج سے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ''حکومت ہند کی جانب سے سفر حج کے لیے تمام امور کو مکمل کر لیا گیا ہے تاہم سعودی حکومت حج سے متعلق کیا فیصلہ لیتی ہے یہ دیکھنا ہوگا۔ ہم کورونا جیسی اس مصیبت میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں، وہ جو بھی فیصلہ لے گی ہم اس کے لیے تیار ہیں۔''

ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: مختار عباس نقوی
ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: مختار عباس نقوی

By

Published : Jun 5, 2021, 9:24 PM IST

Updated : Jun 5, 2021, 10:47 PM IST

اتر پردیش کے رامپور دورے پر پہنچے اقلیتی بہبود کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے سفر حج 2021 سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، اس فیصلہ کے ساتھ بھارت جائے گا۔

ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: مختار عباس نقوی

انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بھارت کے سعودی عرب کے ساتھ کس طرح کے تعلقات ہیں۔ اس لیے سعودی عرب کی حکومت لوگوں کی صحت و سلامتی کو دیکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مرکزی وزیر نے سعودی عرب کے ذریعہ آکسیجن کی مدد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے مصیبت کے وقت میں بھارت کو آکسیجن وغیرہ بھیج کر کافی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی کورونا کی وجہ سے حج نہیں ہو سکا تھا اور اس مرتبہ ابھی تک سعودی عرب سے حج کی ادائیگی سے متعلق کوئی مذاکرات یا کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اس لیے جیسا بھی فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے آئے گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Last Updated : Jun 5, 2021, 10:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details