اردو

urdu

ETV Bharat / state

”مجرموں کی حراست“ بہ نام ”جرم کی حفاظت“ اترپردیش کے عوام کا بڑا مسئلہ: نقوی - وزیر موصوف نے کورونا وبا کے دوران بہترین کام کرنے والی خواتین کو بھی اعزاز سے نوازا

مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج رامپور میں مختلف پراگراموں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی ”چوٹ غنڈوں پر لگ رہی ہے، لیکن چیخ ان غنڈے مافیاؤں کے سیاسی سرپرستوں کی نکل رہی ہے“۔

”مجرموں کی حراست“ بہ نام ”جرم کی حفاظت“ اترپردیش کے عوام کا بڑا مسئلہ: نقوی
”مجرموں کی حراست“ بہ نام ”جرم کی حفاظت“ اترپردیش کے عوام کا بڑا مسئلہ: نقوی

By

Published : Sep 17, 2021, 11:03 PM IST

رام پور: بی جے پی کے سینئر رہنما، مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ”مجرموں کی حراست“ بہ نام ”جرم کی حفاظت“ اترپردیش کے عوام کا بڑا مسئلہ ہے آج رامپور (یوپی) میں مختلف پروگراموں میں اپنے خطاب کے دوران نقوی نے کہا کہ اترپردیش میں سابقہ حکومت کے دوران سیاسی آقاؤں کے تحفظ میں حاوی غنڈے مافیا اب حراست کی ہوا کھا رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی ”چوٹ غنڈوں پر لگ رہی ہے، لیکن چیخ ان غنڈے مافیاؤں کے سیاسی سرپرستوں کی نکل رہی ہے“۔

نقوی نے کہا کہ اتر پردیش کے عوام سکون اور چین محسوس کر رہے ہیں، تو غنڈے اور مافیاؤں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار کے تخت تک پہنچنے والے افراد بے چین ہیں۔ ایس۔ پی۔، بی۔ ایس۔ پی۔، کانگریس، اتر پردیش میں ”بغیر زمین کے زمینداری“ اور”بغیر عوامی حمایت کے جاگیرداری“ کے لیے جہدوجہدکر رہی ہیں۔

نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہترین حکمرانی اور شفافیت کے عزم اور فکر کے ساتھ بھارتی سیاست نے مثبت کروٹ لی ہے، اس تبدیلی کو ”خاندانی گھونسلے“ میں سمٹی سیاسی جماعتیں نہ سمجھ سکتی ہیں اور نہ ہی قبول کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ”خدمت، لگن، بہترین حکمرانی اور ہمہ گیر خود مختاری“ کی علامت ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کورونا کے چیلنجوں کے دوران مودی اور وزیراعلیٰ یوگی کے ”مسائل کو حل کرنے والے“ کے کردار کو نہ صرف ملک، ریاست بلکہ پوری دنیا نے سراہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ عوام کی صحت اور فلاح و بہبود کے عزائم کا نتیجہ ہے کہ ایک بڑی آبادی والا ملک ہونے کے باوجود بھارت تیزی سے کورونا وبا سے باہر آ رہا ہے۔

نقوی نے کہا کہ آج بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کورونا ٹیکہ لگانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اب تک 77 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ بھارت نے کوویڈ ویکسینیشن کے میدان میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہرروز تقریبا 1 ایک کروڑ افراد کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ جس میں اتر پردیش ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

نقوی رام پورمیں ضلع کوآپریٹیو بینک میں کسانوں اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں شامل ہوئے۔ وزیر موصوف نے کورونا وبا کے دوران بہترین کام کرنے والی خواتین کو بھی اعزاز سے نوازا۔

یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details