اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amit Shah Slams Akhilesh Yadav : 'اکھلیش کو کس چشمے سے یوپی میں جرائم بڑھتے نظر آتے ہیں' - یوپی میں جرائم بڑھنے پر اکھلیش کا بیان

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں شکمبھری ریاستی یونیوسٹی کے افتتاحی پروگرام Maa Shakumbhari university Inaugration میں عوامی ریلی سے خطاب کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اکھلیش یادو پر تنقید Union Home Minister Amit Shah Slams Akhilesh Yadav کی۔ انہوں نے کہا کہ ' اکھلیش جی آپ چشمہ کہاں سے لاتے ہو جسے لگا کر آپ کو اترپردیش میں جرائم بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں؟ آپ گھر جاکر اعدادوشمار کو دوبارہ دیکھ لیجئے پتہ چل جائے گا کہ آج اترپردیش میں جرائم کا خاتمہ ہوا ہے۔

امت شاہ
امت شاہ

By

Published : Dec 2, 2021, 5:36 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ Union Home Minister Amit Shah نے اترپردیش کی یوگی حکومت کے میعاد کار میں جرائم بڑھنے کے سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے سربراہ اکھلیش یادو Samajwadi Party Leader Akhilesh Yadav کے الزام پر پلٹ وار Amit Shah Slams Akhilesh Yadav کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی سربراہ کو پھر سے اعداد و شمار پر نظر ڈالنی چاہئے جس سے انہیں پتہ چل سکے کہ اترپردیش میں جرائم Crime Rate in UP میں اضافہ نہیں بلکہ خاتمہ ہوا ہے۔

شاہ نے جمعرات کو اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں شکمبھری ریاستی یونیوسٹی کے افتتاحی پروگرام میں Maa Shakumbhari university Inaugration in Saharanpur عوامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا' اکھلیش جی آپ چشمہ کہاں سے لاتے ہو جسے لگا کر آپ کو اترپردیش میں جرائم بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں؟ آپ گھر جاکر اعدادوشمار کو دوبارہ دیکھ لیجئے پتہ چل جائے گا کہ آج اترپردیش میں جرائم کا خاتمہ ہوا ہے۔ یہاں دنگے فسادات نہیں ہوتے ہیں اور اب نظم ونسق کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب اترپردیش میں صرف فسادات ہوتے تھے۔ ہماری بہن بیٹیوں کو پڑھائی کے لئے دیگر ریاستوں میں بھیجنا پڑتا تھا۔ کیونکہ وہ یہاں محفوظ نہیں تھیں لیکن آج کسی کی مجال نہیں جو ان کے احترام سے کھلواڑ کرسکے۔

اس سے پہلے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی و ریاستی وزراء کی موجودگی میں شاہ نے یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا'یہ قسمت کی بات ہے کہ مان شکمبھری دیوی کی سرزمین پر یونیورسٹی کی تعمیر کا کام ہونے جارہا ہے۔ ریاست میں تعلیم کے شعبے میں جو انقلاب آرہا ہے اس میں ایک کڑی آج اور جڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بی جے پی حکومت نے صرف لاقانونیت کو فروغ دیا ہے: اکھلیش

انہوں نے کہا کہ ماں شکمبھری دیوی کے نام پر یونیورسٹی کا قیام کیا جارہا ہے۔ جس سے ہمارے عقیدے کے ساتھ ہی تعلیم کے شعبے میں ایک نئی شناخت ملے گی۔

گنا کسانوں کے پرانے بقایہ جات کے مطالبے پر شاہ نے کہا'ہم نے کہا تھا کہ گنا کسانوں کو وقت پر ادائیگی کی جائے گی۔ آج یوپی میں بی جے پی حکومت کے ساڑھے چار سالوں میں گنا کسانوں کے گنا قیمتوں کی ادائیگی 90فیصدی کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کو کالعدم کرنے کے لئے پورے ملک میں شبہات تھے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو آئین سے ختم کرنے کا نڈر فیصلہ کیا۔ اسی طرح ملک سے تین طلاق ختم کر کے مسلم خواتین کو صدیوں کے استحصال سے آزادی دلائی۔ پہلے یہ کام ناممکن مانے جاتے تھے۔

مغربی اترپردیش میں نقل مکانی کے مسئلے پر شاہ نے کہا کہ پانچ سال پہلے بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ ایک بار پارٹی کو موقع دیجئے جو نقل مکانی کرارہے ہیں وہ خود منتقل ہوجائے جائیں گے۔ آج یہی ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سال 2017 میں سہارنپور آیا تھا تو یہاں کے لوگ کہتے تھے کہ ہم اترپردیش میں اقتدار تبدیلی کریں گے تو ہماری نقل مکانی رکے گی۔ اب نقل مکانی پر کنٹرول حاصل ہوا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details