اردو

urdu

ETV Bharat / state

Looted Jewelry Shop زیورات کی دکان میں لاکھوں روپے کی چوری - تھانہ نیو منڈی کے وکیل روڈ

ضلع مظفر نگر کے تھانہ نیو منڈی کے علاقہ وکیل روڈ پر انشو جیولرز کی دکان میں نامعلوم چوروں نے دیوار کو توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دیا چوری کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئےبھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی مولانا ناظم اشرفی نے حکومت پر سوال اٹھائے

سنار کی دکان میں لاکھوں کی چوری
سنار کی دکان میں لاکھوں کی چوری

By

Published : Jan 25, 2023, 6:40 PM IST

زیورات کی دکان میں لاکھوں کی چوری

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ نیو منڈی کے وکیل روڈ پر واقع انشو جیولرز کی دکان میں لاکھوں کی چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔چوروں نے دکان کی دیوار توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دیا۔ صبح جیسے ہی تاجر اپنی دکان پر پہنچا تو اس نے ساری چیزیں بکھری ہوئی دیکھی تو چیخنے چلانے لگا۔زیورات کی دکان میں چوری کی واردات کی خبر سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

دکان کے مالک نے فورا اس کی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس کو دی ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ زیورات کی دکان میں چوری کا واقعہ پیش آنے کے بعد تاجروں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ موقع پر پہنچے سی او منڈی ہمانشو گورو، نیو منڈی تھانہ انچارج وجیندر راوت کے ساتھ پولیس کی ایک ٹیم پہنچ گئی، جہاں انہوں نے پورے واقعہ کی جانکاری لی۔

سی او نئی منڈی ہمانشو گورو نے بتایا کہ چوروں نے دیوار توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔نقصان کے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی ہے اس وقت تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ تاجر کمیٹی کے رہنما سنجے متل نے کہا کہ نیو منڈی کے علاقے میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر جلد قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔تاجروں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Lucknow Aliya Apartment Collapse لکھنو میں ایک عمارت منہدم، تین لاش برآمد


ABOUT THE AUTHOR

...view details