پولیس اسٹیشن کے نزدیک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد - rampur up crime news
ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون کا چہرا بری طرح مسخ ہونے کی وجہ سے اب شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
پولیس اسٹیشن کے نزدیک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
رامپور میں لوٹ پاٹ اور قتل کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
یہ تازہ معاملہ رامپور کے سول لائنز پولیس اسٹیشن کے قریب واقع نمشائش گراؤنڈ کے پاس پیش آیا ہے۔جہاں آج صبح ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ۔
خاتون کا چہرا بری طرح مسخ ہونے ہونے کی وجہ سے پولیس کو خاتون کی شناخت کرنے میں دشواریاں ہورہی ہے
پولیس نے لاش کو قبض میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال روانہ کردیا ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:30 AM IST