اردو

urdu

ETV Bharat / state

Double Murder Case مظفّر نگر میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی - بھوپا تھانہ علاقے کے گاؤں گدلا

مظفّرنگر ضلع کے بھوپا تھانہ کے تحت کدلا گاؤں میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہرنے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے

مظفّر نگر میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی
مظفّر نگر میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی

By

Published : Jul 1, 2023, 12:17 PM IST

مظفّر نگر میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی

مظفّر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے بھوپا تھانہ علاقے کے گاؤں گدلا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے ایا ہے جہاں شوہر نے بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کی چار مہینے پہلے ہی لو میرج ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی دونوں میں تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ان دونوں کی شادی شوہر کے خالہ زاد بھائی صدام نے کرائی تھی۔ اس شادی کو لے کر دونوں صدام سے ناراض تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج صبح شادی شدہ جوڑا صدام کے گھر پر پہنچا۔ جب شادی شدہ جوڑا صدام کے گھر کے باہر آواز لگائی لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ صدام نماز پڑھنے کے لیے گیا تھا۔ شور سن کر پڑوس میں رہنے والے صابر نے جب شادی شدہ جوڑے سے بات چیت کی تو اس جوڑے نے پڑوس میں رہنے والے صابر پر بھی گولی چلا دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جب گاؤں کے لوگوں نے گولی کی اواز سنی تو لوگ جمع ہونے شروع ہو گئے۔ مقامی باشندوں کی بھیڑ دیکھ کر شخص نے سب سے پہلے اپنی بیوی پر گولی چلا دی اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:Banda Road Accident یوپی کے باندہ میں سڑک حادثہ، ماں بیٹے سمیت سات افراد کی موت

اطلاع ملتے ہی پولیس کے علیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور جانچ شروع کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر نسیم نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ اس کی اہلیہ کی ضلع ہسپتال میں موت ہوئی ۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے کو لے کر رشتہ داروں اور پڑسیوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details