اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع جھانسی کی رانی چوک کے قریب دکان لگانے والے چھوٹے تاجروں نے اپنے مطالبات کے پیش نظر آج ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور میمورینڈم پیش کیا۔
اس دوران انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو بتایا کہ جھانسی کی رانی چوک کے قریب ہم سب ٹھیلے پٹری پر سامان فروخت کر کے اپنی زندگی بسر کرتے تھے۔ لیکن گزشتہ دنوں چوک پر موجود پارک کی مرمت کا حوالہ دے کر ہم دکانداروں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا اور کہا گیا کہ پارک کی مرمت ہونے کے بعد آپ سبھی کو یہاں دوبارہ بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔