ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جٹا شنکر راؤ نے جمعرات کو بتایا کہ ججھار گاؤں باشندہ ببلو ڈھیمر(38)نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی جبکہ اس کی بیوی سیتا دیوی(35) کی زہریلی اشیاء کھانے سے اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد کے مطابق ببلو کی معاشی حالت کافی کمزور تھی۔ وہ مزدوری کرکے اپنے کنبے کا پیٹ پالتا تھا۔
بے روزگاری سے دلبرداشتہ جوڑے نے کی خودکشی
اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں کام نہ ملنے سے دلبرداشتہ بے روزگار جوڑے نے خودکشی کرلی۔
بے روزگاری سے دلبرداشتہ جوڑے نے کی خودکشی
اس کے تین بچے ہیں۔ روزگار نہ ملنے سے وہ کافی مایوس رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔
وہیں ایس ڈی ایم راکیش کمار نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد روینوانسپکٹر کو موقع پر بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے۔