اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے روزگار جوڑے کی خودکشی - مہوبہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس

عالمی وبا نے معیشت کی سست رفتاری کو مزید سست بنادیا ہے، جس کی وجہ سے ملازمتیں کم سے کم تر ہورہی ہیں۔

عالمی وبا نے معیشت کی سست رفتاری کو مزید سست بنادیا ہے، جس کی وجہ سے ملازمتیں کم سے کم تر ہورہی ہیں
عالمی وبا نے معیشت کی سست رفتاری کو مزید سست بنادیا ہے، جس کی وجہ سے ملازمتیں کم سے کم تر ہورہی ہیں

By

Published : Jul 9, 2020, 7:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں کام یا ملازمت نہ ملنے سے دلبرداشتہ بے روزگار جوڑے نے خودکشی کو اپنا آخری ہتھیار بنالیا۔

مہوبہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جٹا شنکر راؤ نے بتایا کہ ججھار گاؤں کے رہنے والے 38 برس لے ببلو ڈھیمر نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی، جبکہ اس کی 35 برس کی بیوی سیتا دیوی نے زہریلی اشیا کھالی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

عالمی وبا نے معیشت کی سست رفتاری کو مزید سست بنادیا ہے، جس کی وجہ سے ملازمتیں کم سے کم تر ہورہی ہیں

انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد کے مطابق ببلو کی معاشی حالت بےحد کمزور تھی، اور وہ مزدوری کرکے اپنے کنبے کا پیٹ پالتا تھا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس کے تین بچے ہیں، روزگار نہ ملنے سے وہ بےحد مایوس رہتا تھا، تاہم پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

وہیں ایس ڈی ایم راکیش کمار نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد روینو انسپکٹر کو موقع پر بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details