اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاؤسنگ سکیم کے تحت سینکڑوں مستحقین کو مکان ملا

بہرائچ میں ریاستی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤسنگ سکیم کے تحت 793 افراد کو نیا مکان دیا گیا ہے جو اس کے مستحق تھے۔

ریاستی وزیر مکٹ بہاری ورما
ریاستی وزیر مکٹ بہاری ورما

By

Published : Dec 24, 2019, 12:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ میں 793 مستحقین کو مکانات کی چابیاں تقسیم کی گئیں، جس میں کالا زار، ون ٹانگیا اور مشہر سمیت مختلاف طبقے کے لوگ شامل تھے۔

ریاستی وزیر مکٹ بہاری ورما

اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریاستی وزیر مکٹ بہاری ورما نے اس طرح کی سکیم شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک محض غریبوں کی بات کی جاتی تھی، ریاستی حکومت نے اس سے پہلے بھی کئی اقدامات کیے ہیں اور لوگوں کو رہائش فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک تقریباً 1344 افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار نے کہا کہ 'وزیراعلی دیہی ہاؤسنگ سکیم' کے تحت ایسے افراد کو مکان مہیا کرائے جارہے ہیں جو معاشرے میں حاشیے پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سکیم کو ریاست کے تمام افراد تک پہنچایا جائے گا، اور کام میں بلاک ڈویلپمنٹ افسران سمیت گاؤں کے سطح کے تمام افسران اور ملازمین کی جانب سے منتخب لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی دیگر عوامی فلاحی سکیمز سے بھی روبرو کرانا ہے۔

چیف ڈویلپمنٹ آفیسر اروند چوہان نے اس سکیم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب تک اس سکیمش کے تحت 1344 افراد مستفید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 'وزیراعلیٰ دہی رہائشی سکیم' کی چابیاں تقسیم کرتے وقت ریاستی وزیر مکٹ بہاری ورما، سابق رکن اسمبلی پیاگپور سبھاش ترپاٹھی، صدر رکن اسمبلی انوپما جیسوال، نانپارہ مادھوری ورما کی، سابق رکن اسمبلی دلیپ کمار ورما، ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار اور چیف ڈویلپمنٹ آفیسر اروند چوہان وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details