ریاست اترپردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر ریاست میں ہفتہ وار دو دن سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن کا حکم ہے۔ 55 گھنٹے کے اس لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے کے لئے پولیس اپنے اپنے طریقے سے کام کر رہی ہے۔
ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے تحت مرادآباد میں مکمل بندی رہی - کوہ نور تراہے
مرادآباد میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا آج دوسرا دن تھا، جہاں صرف ضروری اشیا کے تحت سبزی، دوائی، اور دودھ کی ہی دکانیں کھلی تھیں۔ اس کے علاوہ شہر میں مکمل طور پر پابندی عائد رہی۔
ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے تحت مرادآباد میں مکمل بندی رہی
مرادآباد کے تھانہ کٹگھر علاقے کے کوہ نور تراہے پر ای ٹی وی کے نمائندے نے لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ کوہ نور تراہے پر مستعد پولیس آنے جانے والے لوگوں کی چیکنگ کر رہی ہے۔
وہیں ضرورت کے لیے گھر سے باہر نکلنے والوں کو رعایت دی جارہی ہے اور بے وجہ گھر سے باہر نکلنے اور تفریح کرتے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی پولیس کر رہی ہے۔