نشا ہیلتھ کیئر ہسپتال میں ہوئی اس میٹنگ میں ضلع کے مختلف حلقوں سے آئے ڈاکٹرس نے شرکت کی اور این سی آئی ایس ایم کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
یونانی ڈاکٹرس نے اس کمیشن کو یونانی ڈاکٹرس کے ساتھ حق تلفی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونانی ڈاکٹرس بھی اسی ملک کے طبی نظام کا ایک حصہ ہیں۔ اس لیے انہیں بھی برابری حاصل ہونی چاہیے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی وہ تمام اختیارات مہیہ کرائے جائیں، جو دیگر پیتھیوں کو حاصل ہیں۔