اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: نماز سے متعلق ڈی ایم اور علما کی میٹنگ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے مقصد سے احتیاطی تدابیر کے طور پر حکومت کی جانب سے 21 دن کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران ضروری اشیاء کی سپلائی کو چھوڑ کر تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دگئی ہے۔

By

Published : Mar 27, 2020, 8:22 AM IST

نماز سے متعلق  ڈی ایم اور علما کی میٹنگ
نماز سے متعلق ڈی ایم اور علما کی میٹنگ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں لاک ڈاؤن کو مزید کامیاب بنانے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ نے کلیکٹریٹ پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ کی اور نماز کے لیے مسجد کے کم استعمال پر زور دیا۔

ڈی ایم کی اپیل پر تمام مسالک کے علماء کرام نے متفقہ طور پر خیر مقدم کرتے ہوئے پوری طرح سے عمل آوری کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران مختلف مکاتب فکر کے علماء نے عوام سے گھروں میں رہ کر ہی نمازیں ادا کرنے کی گزارش کی۔

نماز سے متعلق ڈی ایم اور علما کی میٹنگ

کورونا وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ بھیڑ بھاڑ اور عوامی اجتماع میں رہتا ہے۔ اسی لیے انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اجتماعی پوجا پرستش اور عبادتوں کو بھی فی الحال ملتوی کر دینا چاہئے۔ مساجد میں باجماعت نماز بھی اجتماع کی ایک شکل ہوتی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ رامپور نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ منعقد کرکے مساجد میں نماز کو فی الحال ملتوی کرنے پر زور دیا۔

قاضی شہر سید خوشنود میاں نے اس خصوصی میٹنگ کے بعد عوام سے کورونا وائرس کی خطرناک وبا کو سنجیدگی سے سمجھنے اور گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔

جمیعت علماء رامپور کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے میٹنگ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جتنا بھی ممکن ہو احتیاط برتنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 'اسی مقصد کے تحت یہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔'

شیعہ عالم دین مولانا سید زماں باقری نے میٹنگ میں خصوصی طور پر دہاڑی مزدوروں کے مسائل اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے دہاڑی مزدوروں کے لیے جتنی رقومات کا اعلان کیا گیا ہے وہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں گے اور ان تک ان کا حق پہنچائیں گے'۔

وہیں رامپور کے معروف عالم دین مولانا انصار قاسمی نے کہا کہ 'ہمارے دین میں صفائی کو آدھا ایمان قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور نمازیں گھروں میں ہی ادا کریں۔

وہیں مولانا انصار قاسمی نے نماز جمعہ سے متعلق کہا کہ 'جمعہ کی نماز مساجد میں ادا کی جائے گی۔ البتہ کوشش کریں کہ کم سے کم ہی نمازی پہنچیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details