اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظاہرین کی رہائی کے لئے علماء کا انتظامیہ سے ملاقات - اتر پردیش کے رامپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف

رامپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گذشتہ 21 دسمبر کو مظاہرین کی گرفتاریوں سے متعلق علماء کا ایک وفد نے ضلع کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔

مظاہرین کی رہائی کے لئے علماء کا انتظامیہ سے ملاقات
مظاہرین کی رہائی کے لئے علماء کا انتظامیہ سے ملاقات

By

Published : Dec 25, 2019, 11:55 AM IST

اتر پردیش کے رامپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گذشتہ 21 دسمبر کو منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو روکے جانے کے بعد رامپور میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، جس میں ایک شخص کی جان بھی چلی گئی تھی اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

مظاہرین کی رہائی کے لئے علماء کا انتظامیہ سے ملاقات۔ویڈیو

دراصل ملی تنظیموں کی جانب سے متحدہ طور پر رامپور کی عیدگاہ میدان میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ رکھا گیا تھا، جس کی اجازت انتظامیہ سے لے لی گئی تھی، لیکن عین وقت پر ضلع انتظامیہ نے اس مظاہرے کو رد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مظاہرہ کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے ہر ممکن تیاری کر تے ہوئے عید گاہ کے تمام دروازے کو بند کرکے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دئے تھے،اور مظاہرے کی قیادت کرنے والے ذمہ داران کو ان کے گھروں پر ہی نظر بند کر دیا تھا۔

مظاہرین کو روکنے کے لئے شہر بھر میں بڑی تعداد میں ہتھیار بند پولیس فورس تعینات کر گئی تھی، عیدگاہ جانے والے تمام راستوں کو بیریکیٹ لگا کر پولیس نے سیل کر دیا تھا۔

جیسے ہی مظاہرین عید گاہ کی جانب بڑھنا شروع ہوئے، پولیس نے ان پر طاقت کا استعمال کرکے روکنا شروع کر دیا جس سے دونوں جانب سے کافی دیر تک پتھر بازی ہوئی، پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داگے، اس درمیان گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ویڈیوز کی مدد سے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

جس کے بعد علماء نے مظاہرین کی گرفتاری پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کلکٹر سمیت ضلع کے اعلی افسران سے میٹنگ کی اور گرفتاریوں پر فوری روک لگانے اور گرفتار افراد کی رہائی کی مانگ کی ۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے میٹنگ میں علماء کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، لیکن اس کے باوجود بھی گرفتاریاں جاری ہے ۔
آج علماء نے افسران سے اس متعلق میٹنگ میں اپنی بات رکھی تو پولیس افسران کا کہنا تھا کہ جو بے قصور ہیں ان کو رہا کر دیا جائے گا لیکن قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

اس درمیان جب ایڈیشنل ایس پی نے میٹنگ میں مظاہرین کے متعلق تلخ انداز میں بات کی جس سے درگاہ کے حافظ شاہ جمال اللہ سجادہ نشین فرحت علی جمالی نے ناراض ہوکر میٹنگ سے باہر آگئے، انہوں نے کہا کہ قصوروار تو ہم ہیں لہاذا آپ ہمیں گرفتار کریں، مظاہرین کو نہیں

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details