اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بے قصوروں کی رہائی تک ہماری کوشش جاری رہے گی' - انتظامیہ ہمیں دھوکہ میں رکھی ہوئی ہے

ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع کی جامع مسجد میں علماء اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے خواتین کے مظاہرے پر علماء نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ مسلسل گرفتار شدہ افراد کی رہائی کے لئے کوشاں ہیں، ہم تب تک اپنی کوشش جاری رکھیں گے جب تک تمام لوگ بے قصور جیل سے باہر نہیں آجاتے۔

'بے قصوروں کی رہائی تک ہماری کوشش جاری رہے گی'
'بے قصوروں کی رہائی تک ہماری کوشش جاری رہے گی'

By

Published : Jan 15, 2020, 10:04 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران اترپردیش کے دیگر اضلاع کی طرح رامپور میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرین کو تشدد برپا کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جو کہ 25 دن گزرنے کے بعد بھی ابھی تک جیل میں بند ہیں۔

رامپور کے علماء اور سرکردہ شخصیات نے ضلع انتظامیہ سے رابطہ کرکے کئی مرتبہ ان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک ایک بھی شخص کی رہائی نہیں ہو سکی ہے۔

'بے قصوروں کی رہائی تک ہماری کوشش جاری رہے گی'

علماء و ملی تنظیموں کی ناکامیوں سے تنگ آکر گرفتار افراد کے گھروں کی خواتین گذشتہ دو دنون سے جامع مسجد پر بیٹھی ہوئی ہیں اور علماء کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

مفتی شہر مولانا محبوب علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہمیں دھوکہ میں رکھی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جھوٹھے اور مکار ہیں۔
وہیں خواتین کے جامع مسجد پر بیٹھنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم کلیکٹر نہیں ہیں ان کو کلکٹریٹ میں جاکر ڈی ایم کے سامنے اپنا احتجاج درج کرانا چاہیے۔

وہیں قاضی شہر مولانا خوشنود میاں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہم لوگ کچھ نہیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک کہ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی نہیں مل جاتی۔

اس موقع پر تنظیم اتحاد ملت کے صدر فرحت علی شاہ جمالی نے 21 دسمبر کے تمام مظاہرین کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کئے جانے کی وجہ سے مظاہرین نے اپنے بچاؤ میں ہاتھوں میں پتھر اٹھا لیے تھے، اس لئے ہم تمام بے گناہوں کی رہائی کی مانگ کے ساتھ ہی انتظامیہ سے یہ بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ نے مظاہرین کو جلسہ گاہ تک آخر کیوں نہیں جانے دیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

CAANRCNPR

ABOUT THE AUTHOR

...view details