میرٹھ: روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے یوکرین کی بند کچھ میڈیکل یونیورسٹیز نے اب آن لائن کلاسز کی شروعات کردی ہے جس سے یوکرین سے بھارت واپس آئے میڈیکل کے طلباء کو اپنے تعلیم کے تئی ایک بار پھر سے اُمید Ukraine Medical universities start online classes جگی ہے۔
گزشتہ ماہ یوکرین پر روسی حملے Russia-Ukraine crisis کے بعد سے اب تک بیس ہزار سے زائد بھارتی میڈیکل اسٹوڈنٹ اپنے ملک واپس آچکے ہیں جن میں اپنے تعلیم کے حوالے سے مایوسی تھی، اب ایسے میں یوکرین کی دو یونیورسٹیز نے اپنے طلبا کے لئے آن لائن کلاسز کی شروعات کی ہے۔
روسی حملوں کے سبب یوکرین سے بھارت واپس آئے طلبا کو یونیورسٹی کھلنے اور حالات کے جلد بہتر ہونے کی اُمید نہیں تھی، سبھی طلبا کو اپنے تعلیمی سال کے برباد ہونے کا خوف ستا رہا تھا، لیکن اس درمیان یوکرین کی دو میڈیکل یونیورسٹیز نے بچوں کے لیے آن لائن کلاسز کی شروعات کرکے طلبا کی امیدوں کو پھر سے مثبت رخ دے دیا Russia-Ukraine crisis ہے۔