اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیٹی پیدا ہونے پر طلاق کی دھمکی - Sex discrimination is a crime

بھارتی قانون کے اعتبار سے اگرچہ 'جنسی اعتبار' سے امتیازی سلوک کرنا جرم ہے لیکن ابھی بھی آئے دن خواتین کو بیٹیاں پیدا ہونے پر گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے

بیٹی پیدا ہونے پر طلاق کی دھمکی

By

Published : Sep 12, 2019, 7:37 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:22 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے نوچندی تھانہ علاقہ کی رہنے والی تبسم کی آج سے 5 سال قبل میرٹھ کے سردھنہ علاقے میں شادی ہوئی تھی. شادی کے بعد مسلسل دوبچیوں کی پیدائش ہوئی اور اب تبسم تیسرے حمل سے ہے۔ لیکن اس بار شوہر چاند نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس بار لڑکی ہوئی تو طلاق دے دیگا۔

تبسم کا کہنا ہے کہ مسلسل بچیوں کی پیدائش سے سسرال والے ناراض ہیں اور انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تبسم نے بتایا کہ آئے دن ان کے شوہر اور گھر والے ان سے مارپیٹ کرتے ہیں اور مسلسل دو دو لڑکیاں پیدا کرنے پر منہوس بتاتے ہیں ان کے شوہر چاند نے ان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس بار لڑکی ہوئی تو طلاق دے دونگا۔

بیٹی پیدا ہونے پر طلاق کی دھمکی

تبسم نے مزید بتایا کہ ان سب چیزوں سے ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی جارہی ہے ۔

تبسم پریشان ہو کر اپنے مایکے آگئی ہے اور ایس ایس پی آفس آکر پولیس سے کاروائی کی درخواست کی ہے۔

لیکن متاثرہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس اویناش پانڈے نے اسے گھریلو معاملات بتا کر آپس میں صلح سمجھوتہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حالیہ دنوں میں ہی اترپردیش کے ضلع شراوستی میں اسی نوعیت کا ایک معاملہ پولیس کے پاس پہنچا تھا جس پر پولیس نے سمجھوتہ کے لیے گھر پر بھیج دیا تھا لیکن اس کے بعد شوہر نے خاتون کو آگ کے حوالے کردیا تھا اور خاتون ہلاک ہو گئی تھی۔

ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ اگر خاتون کے ساتھ کوئی بڑا حادثہ ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details