جونپور:اترپردیش کے ضلع جونپور میں مورتی وسرجن کے دوران دو الگ الگ مقامات پر پیش آئے حادثات میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ رامپور تھانہ علاقے کے اسوا گاؤں میں تالاب میں ڈوبنے سے 20سالہ نوجوان کی موت ہوگئی وہیں۔ برسٹھی تھانہ علاقے کے پلکتھوا گاؤں میں مورتی وسرجن کے دوران میں تالاب میں ڈوب گیا۔ Two Youths Drown During idol Immersion
پولیس کے مطابق ضلع میں برسٹھی تھانہ علاقے کے پلکتھوا گاؤں باشندہ سنگرام گوتم نے اپنے گھر میں ماں۔ درگا کی مورتی لگائی تھی۔ بدھ کو گاؤں کے ہی ایک بڑے تالاب میں مورتی وسرجن کرنے کے لئے پہنچے۔ سنگرام سنگھ کے ساتھ ان کی بیوی سروجا دیوی اور ان کا 21سالہ بیٹا ونئے گوتم ساتھ آیا تھا۔ ماں۔درگا کی مورتی وسرجت کرنے کے بعدسبھی گھر کی طرف چلے تو ونئے تالاب میں نہانے کے لئے روک گیا۔
اس کے بعد والد سنگرام گوتم اور ماتا سروجا دیوی تالاب کے کنارے بیٹھ گئے۔ ان کا بیٹا ونئے نہانے کے لئے تالاب میں اترا اور اس کا پیر پھسل گیا۔ جس کے بعد وہ گہرے پانی میں چلا گیا۔ جب نوجوان تالاب میں ڈوبنے لگا تو اسے بچانے کے لئے والدین چلانے لگے۔تالاب میں وسرجن کے لئے آئے لوگوں میں ہلچل مچ گئی۔