ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے چوری چورا علاقے میں واقع جھنگہا ندی کنارے شراب پارٹی کے دوران دو قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اس موقع پر شراب کی بوتلیں، نائن ایم ایم پستول کے کھوکے اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 'شراب پینے کے بعد کسی چیز پر تنازعہ ہوا تھا اور ملزم نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
گورکھپور میں گولی مارکر دو نوجوانوں کا قتل پولیس نے جائے وقوعہ سے شراب کی بوتلیں اور دو لاشیں برآمد کیں۔ پولیس نے بتایا کہ 'ان دونوں کو 9 ایم ایم پستول سے گولی ماری گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ واقعے کی جگہ پر شراب پارٹی چل رہی تھی۔ جب تنازعہ ہوا تو ملزم واقعہ کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد، ڈی آئی جی راجیش ڈی مودک راؤ، ایس پی نارتھ اروند پانڈے، سی او چوری چورا رچنا مشرا اور ایس او جھنگھا انیل کمار سنگھ سمیت پولیس اہلکار، ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ موقع سے ایک موٹرسائیکل، ایک موبائل اور ایک آئی ڈی برآمد ہوئی ہے۔ آئی ڈی پر مکیش نام ہے جو خورابار علاقے کے بہارام پور کا رہائشی ہے۔
وہیں پولیس نے لاشوں کی شناخت دیوکار اور اس کے پٹی دار کرشنا کے نام سے کی ہے۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ڈی آئی جی راجیش ڈی مودک راؤ نے بتایا کہ 'لاشیں دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ کسی نے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 'انہیں امید ہے کہ پولیس اطلاع کی بنیاد پر جلد ہی اس واقعے کا انکشاف کرے گی۔ پولیس نے اس معاملے میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی تحریر پر سات افراد کے خلاف نامزدگی کے ساتھ مقدمہ درج کیا ہے۔