ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نجیب آباد کے شکتی نرسنگ ہوم میں دو سالہ معصوم بچی کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ دوران علاج معصوم بچی نے ہسپتال میں ہی دم توڑ دیا۔
بجنور: علاج کے دوران معصوم بچی کی موت - ڈاکٹرز و نرسنگ ہوم کے عملے پر لاپرواہی برتنے کا الزام
اترپردیش کے ضلع بجنور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں دو سالہ معصوم بچی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اسٹاف و ڈاکٹرز پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
بجنور میں علاج کے دوران معصوم بچی کی موت
بچی کے کنبہ کا الزام ہے کہ ہسپتال کے اسٹاف، نرس اور ڈاکٹرز کی لاپرواہی کی وجہ سے معصوم بچی کی موت ہوئی ہے۔ بچی کے والد نے ڈاکٹرز و نرسنگ ہوم کے عملے پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی بات کہی ہے۔