کوشامبی:ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے شیتلا دھام کڑا تھانہ علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے بولیرو سوار دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بارہ بنکی ضلع کے حیدرگنج کی سابق بلاک پرمکھ رانی قنوجیا سنیتا سنگھ کے ساتھ چترکوٹ دھام درشن کے لئے بولیروں سے جارہی تھی گاڑی شیل سنگھ چلارہے تھے۔ ان کی کار جیسے ہی پرتاپ گڑھ کی سرحد پر کوشامبی ضلع کے لہدری گنگا پور پر پہنچی کہ سامنے سے آرہے ڈمپر اور بولیرو میں ٹکر ہوگئی۔ Bolero Accident Kaushambi
اس حادثے میں بولیرو سوار رانی قنوجیا اور سنیتا سنگھ کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور شیل سنگھ شدید طور سے زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے پریاگ راج واقع سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔