اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں دو مطلوبہ ملزمین گرفتار - حملے میں استعمال ہونے والا ایک ڈنڈا اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے

نوئیڈا پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوبہ دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کافی دنوں سے فرار چل رہے تھے۔

two wanted accused arrested in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں دو مطلوبہ ملزمین گرفتار

By

Published : Dec 22, 2020, 7:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے فیز 2 پولیس نے دو مطلوبہ ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور واردات میں استعمال ہونے والا ایک ڈنڈہ اور قبضے سے ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

نوئیڈا میں دو مطلوبہ ملزمین گرفتار

دونوں مطلوبہ ملزمین میں سے لکھیت راگھو ولد سمیندر سنگھ راگھو ضلع بلند شہر کا رہنے والا ہے جو ابھی سوٹیانہ پولیس اسٹیشن ایکو ٹیک 3، گوتم بدھ نگر میں رہتا تھا۔ وہیں، آشیش ولد مہیپال سنگھ ضلع بجنور کا رہنے والا ہے جو ابھی دادری روڈ پولیس اسٹیشن فیز 2 کولیسرا بارڈر منڈی کٹ کے سامنے رہتا تھا، وہاں سے دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نوئیڈا میں دو مطلوبہ ملزمین گرفتار

یہ بھی پڑھیں: اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ 10 ماہ بعد جیل سے رہا

ملزمین کے قبضے سے جان لیوا حملے میں استعمال ہونے والا ایک ڈنڈا اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ان دونوں پر اقدام قتل اور ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے اور دونوں کافی دنوں سے فرار چل رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details