ممبئی:جامع مسجد ممبئی کے دو ٹرسٹیوں نے آج باضابطہ طور پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے رکنیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر جامع مسجد ممبئی میں بی جے پی کے صدر اشیش شیلار کی موجودگی میں جامع مسجد ممبئی کے دو ٹرسٹیوں سمیت تین افراد نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کی جن میں سے دو لوگ جامع مسجد کے ٹرسٹیوں میں شامل ہیں۔ جو لوگ بی جے پی میں بطور رکن شامل ہوئے اُنکے نام شعیب خطیب، حسیب بھاسکر اور وسیم باسے ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اشیش شیلر نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ممبئی ایک ایسی مذہبی جگہ ہے جہاں کے فتوے اور جہاں کی باتیں مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ اس جگہ کے تین لوگوں نے بی جے پی میں شامل ہو کر یہ ثابت کیا کہ بی جے پی ہی وہ پارٹی ہے جو ہر ایک کے بارے میں سوچتی ہے۔